اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر ریچرڈ بلک نے مشرق وسطی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے امریکی حکومت کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، دمشق میں اپنا سفارت خانہ کھولے اور شام کے حکومت مخالفین کو اپنے سفارتی مراکز سے نکال باہر کرے۔ اس ریپبلیکن سینیٹر نے کہا کہ حتمی طور پر امریکہ کے سی آئی اے کے ادارے کو حکم دیا جائے کہ وہ شام کے خلاف اپنے تمام اقدامات کو بند کرے اور شام کے خلاف نفسیاتی جنگ ختم کرے۔ ریچرڈ بلک نے کہا کہ امریکہ، نے ، ترکی، اردن، سعودی عرب اور قطر میں دہشتگردوں کی تربیت کے لئے جو فنڈ مختص کیئے ہیں ان کو فوری طور پر منقطع کیا جائے۔ اس امریکی سینیٹر نے کہا کہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملے ان ملکوں کی حکومتوں کی ہماہنگی کے ساتھ انجام پانے چاہییں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169